Friday, December 2, 2022

پاک بھارت وزرا اعظم کی ملاقات بھارتی خواہش پر ہورہی ہے  : پرویز رشید

پاک بھارت وزرا اعظم کی ملاقات بھارتی خواہش پر ہورہی ہے  : پرویز رشید
اسلام آباد(92نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ پاک بھارت وزرائے اعظم ملاقات بھارت کی خواہش پر ہو رہی ہے،پرویز رشید کہتے ہیں وزرائے اعظم کی چند لمحوں کی ملاقات میں سالوں کے دکھ دور نہیں ہو سکتے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات پرویزرشید نے کہا ہے کہ پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات خوش آئند ہے،نواز مودی ملاقات بھارت کی خواہش پر ہو رہی ہے۔ وزرائے اعظم کی چند لمحوں کی ملاقات میں سالوں کے دکھ دور نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے کہا کہ ہمسایوں کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا،ماضی کی تلخیاں اور شکایتیں بھلانا ہوں گی،پاکستان اور بھارت ذمہ دار ملک ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیری دنیا بھر میں بھارتی فوج کے خلاف آواز بلند کرتے ہیں۔ ہندوستان میں عام انتخابات میں ووٹ پاکستان دشمنی کی بنیاد پر لیا جاتا ہے۔