Saturday, September 23, 2023

پاک بھارت وزرائے اعظم کے دورے کے نتیجے میں کشمیر کا مسئلہ بھی حل ہوجائے گا: خواجہ آصف

پاک بھارت وزرائے اعظم کے دورے کے نتیجے میں کشمیر کا مسئلہ بھی حل ہوجائے گا: خواجہ آصف
December 26, 2015
سیالکوٹ(92نیوز)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا  ہےکہ بھارتی وزیر اعظم مودی کا پاکستان آنا اور رابطوں کو بڑھانے کا پیغام برصغیر میں امن کے لئے خوش آئند بات ہے  ان دورں کے نتیجے میں مسئلہ کشمیر سمیت  تما م حل طلب مسائل کو حل کرنے میں مدد ملے گی۔ تفصیلات کےمطابق سیالکوٹ میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک مل کر دہشت گردی کے مسئلے پر قابو پا سکتے ہیں سرحدوں پر کشیدگی کم ہونے کی صورت میں  پاکستانی افواج مزید یکسوئی کے ساتھ دہشت گردوں کا قلع قمع کر سکے گی ۔ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے بارے میں  خواجہ  آصف کا کہنا تھا کہ میڈیا نےچھ ماہ سے احتجاج نہیں دکھائے اس کا مطلب ہے کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں واضح کمی ہوئی ہے دو ہزار سولہ تک گیس کی لوڈ شیڈنگ بھی ختم کر دیں گے۔