Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پاک بھارت وزرائے اعظم کے درمیان جامع مذاکرات شروع کرنے پر اتفاق ہوگیا : سیکریٹری خارجہ

پاک بھارت وزرائے اعظم کے درمیان جامع مذاکرات شروع کرنے پر اتفاق ہوگیا : سیکریٹری خارجہ
December 25, 2015
لاہور(92نیوز)پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم کے درمیان جامع مذاکرات شروع کرنے پر اتفاق ہو گیا ہےآئندہ ماہ دونوں ممالک کے سیکرٹری خارجہ اسلام آباد میں ملاقات کریں گے۔ تفصیلات کےمطابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کی ملاقات لاہور میں ہوئی۔ سیکرٹری خارجہ اعزاز چودھری نے ملاقات سے متعلق لاہور ایئر پورٹ پر میڈیا کو بریفنگ دی۔ سیکرٹری خارجہ نے بتایا کہ ملاقات بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی خواہش پر ہوئی جنہوں نے صبح ساڑھے گیارہ بجے وزیراعظم نواز شریف کو ٹیلی فون کر کے لاہور آنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ ملاقات میں طے کیا گیا کہ باہمی اعتماد کی بحالی کے لیے رابطے بڑھائے جائیں اور دونوں ممالک کے پیپل ٹو پیپل کانٹیکٹک کو فروغ دیا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ سیکرٹری خارجہ کی سطح کی ملاقات میں تمام امور ایجنڈا کا حصہ ہوں گے نریندر مودی کے ساتھ وزیر اعظم کی ملاقات پر پوری قیادت متحد ہے۔ سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نے دورہ خیر سگالی کے دوران وزیراعظم نواز شریف کو ان کے جنم دن پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا تاہم نریندر مودی کو وزیراعظم نوازشریف کی نواسی کی شادی کا علم نہیں تھا۔