Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات کے بعد جاری ہونیوالا مشترکہ اعلامیہ نامکمل

پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات کے بعد جاری ہونیوالا مشترکہ اعلامیہ نامکمل
July 10, 2015
اوفا(92نیوز)اوفا میں پاک بھارت وزرائے اعظم کے درمیان ہونیوالی پچاس منٹ تک کی ملاقات کا مشترکہ  اعلامیہ تو جاری کردیا گیا لیکن اس  مشترکہ اعلامیے میں پاکستان کے لئے اہم امور کا ذکر نہیں کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات کے حوالے سے جاری مشترکہ اعلامیہ میں،پاکستان  کے کسی بھی معاملے کو واضح طور پر نہیں اٹھایا گیا،،کہا جارہا ہے کہ ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان  مسئلہ کشمیر پر بات ہوئی لیکن اعلامیہ میں مسئلہ کشمیر کا  ذکر تک  نہیں کیا گیا۔ وزیراعظم نوازشریف نے اپنے ہم منصب   نریندر مودی سے بھارت کی پاکستان میں مداخلت کی بات کی یا نہیں لیکن مشترکہ اعلامیہ میں اس کا بھی کوئی تذکرہ نہیں،، پاکستان میں را کی فنڈنگ کے بارے میں بھی مشترکہ  اعلامیہ  مکمل خاموش ہے۔ دفاعی ماہرین کا کہناہے کہ  مشترکہ اعلامیے میں بھارت کے موقف کی تائید کی گئی ہے مشترکہ اعلامیہ میں ممبئی حملہ کیس میں تو  تیزی لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے لیکن سمجھوتہ ایکسپریس کے واقعہ کا کوئی ذکر نہیں۔ مشترکہ اعلامیے میں بھارتی وزیراعظم کے پاکستان آنے کا ذکر تو ہے لیکن پاک بھارت تعلقات کی سمت متعین نہیں کی گئی ،،دونوں ملکوں کے درمیان باضابطہ مذاکرات کب شروع ہونگے اعلامیے میں اس کا بھی کوئی ذکر نہیں۔ وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی دعوت تو بھارتی وزیراعظم نے دی لیکن ملاقات کے لیے نواز شریف خود چل کر کیوں گئے انہیں بھارتی حکام کی طرف سے کوئی وصول کرنے کیوں نہیں آیا۔ سیاسی تجزیہ کاروں نے پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات کو ایک اتفاقیہ ملاقات قرار دیا ہے جس میں کوئی بڑا بریک تھرو نہیں ہوسکا،،حق نواز نائنٹی