پاک بھارت میچ کےموقع پر قومی ترانے میں غلطی ہونے پر شفقت امانت علی خان نے معافی مانگ لی

لاہور(92نیوز)پاک بھارت میچ کے موقع پر قومی ترانے میں غلطی ہونے پر پاکستانی گلوکار شفقت امانت علی خان نے قوم سے معافی مانگ لی ہے۔
تفصیلات کےمطابق معروف گلوکارشفقت امانت علی پاک بھارت ٹاکرےسےپہلےقومی ترانہ پڑھنےکےموقع کویادگار نہ بنا سکے قومی ترانہ پڑھتےوقت غلطی کر بیٹھے شائقین کا دل نہ جیتنے پرگلوکار نے قوم سے معافی مانگ لی ہے۔
شفقت امانت علی نے ٹویٹ کی کہ ان کی وجہ سے شائقین کادل ٹوٹا،جس پر وہ معذرت خواہ ہیں۔
گلوکار نے اپنے پیغام میں لکھا کہ امیدوں پر پورا نہ اترنے پر وہ بھی مایوس ہیں ساتھ ہی انہوں نے گرین شرٹس کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔