Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پاک بھارت میچ کیلئے سیاسی رہنما بھی پرجوش ہیں

پاک بھارت میچ کیلئے سیاسی رہنما بھی پرجوش ہیں
June 16, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) پاک بھارت میچ کیلئے سیاسی رہنما بھی پرجوش ہیں۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، وزیر ریلوے شیخ رشید اور دیگر عوامی نمائندوں نے بھی گرین شرٹس کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ میچ کے تذکرے پر تحریک انصاف کے رہنما بولے کہ جو حشر مودی کا کرغزستان میں ہوا، وہی اس کی ٹیم کا لندن میں ہو گا۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ قومی ٹیم اللہ پر توکل کر کے میدان میں اترے، ہمارے کھلاڑی بہادر سپوت ہیں۔ وزیر ریلوے شیخ رشید نے پاک بھارت کرکٹ کو کرکٹ پلس قرار دیا اور مشوہ دیا کہ قومی ٹیم جوش، ولولے، اور بہادری سے میدان میں اترے۔ ادھر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے فل سپورٹ کرتے ہوئے کہا کہ سرفراز احمد گھبرائیں نہیں، دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔ سینیٹر فیصل جاوید نے سرفراز الیون کو پیغام دیا ہے کہ میچ میں چمپئنز ٹرافی والا جذبہ نظر آنا چاہیے۔ عثمان ڈار، خورشید شاہ ، شہلا رضا، فردوس شمیم نقوی ، خواجہ اظہار اور دیگر سیاسی رہنماؤں نے بھی قومی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔