Saturday, September 24, 2022

پاک بھارت مسائل کا حل بات چیت میں ہے، شاہ محمود قریشی

پاک بھارت مسائل کا حل بات چیت میں ہے، شاہ محمود قریشی
دوہا (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مسائل کا حل بات چیت میں ہے جس سے پورے خطے کو فائدہ ہو گا۔ امریکا روانگی سے قبل دوہا میں میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کے پیچھے ہٹنے پر افسوس ہوا۔ ایک موقع تھا جس کو بھارت نے ضائع کر دیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستان کا موقف بھرپورطریقے سے پیش کیا جائے گا۔ امریکی وزیرخارجہ سے ملاقات پاک امریکا تعلقات میں بہتری کے سلسلے میں اہم پیشرفت ثابت ہو گی۔ وزیرخارجہ چوبیس ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ شاہ محمود قریشی جنرل اسمبلی سے اردو میں خطاب کریں گے۔