Saturday, July 27, 2024

پاک بھارت مذاکرات کیلئے حالات سازگارنہیں:بھارت

پاک بھارت مذاکرات کیلئے حالات سازگارنہیں:بھارت
April 4, 2017
  نئی دہلی (ویب ڈیسک )بھارت پھر مذاکرات سے بھاگ گیا۔نئی دہلی کا اسرار ہے کہ  پاک بھارت مذاکرات کیلئے حالات سازگارنہیں۔ تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں امریکی سفیر کی طرف سے پاک بھارت کشیدگی کم کرانے کے بیان پر بھارت ایک بار پھر تلملا اٹھا ہے ۔ بھارت نے پاک بھارت کشیدگی پر کردار اداکرنے کی امریکی پیشکش مسترد کردی  ہے ۔ بھارتی وزارت خارنہ نے ایک بار پھرہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری پاکستان سے ہونے والی دہشت گردی  روکنے کیلئے کردار اداکرےجبکہ پاکستان سے مذاکرات کیلئے حالات سازگار نہیں ہیں ۔