Sunday, December 10, 2023

پاک، بھارت قومی سلامتی مشیروں کے درمیان چوبیس اگست کو ملاقات طے پا گئی، سیزفائر خلاف ورزیوں کا معاملہ اٹھایا جائیگا

پاک، بھارت قومی سلامتی مشیروں کے درمیان چوبیس اگست کو ملاقات طے پا گئی، سیزفائر خلاف ورزیوں کا معاملہ اٹھایا جائیگا
August 4, 2015
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) پاکستان اور بھارت کے قومی سلامتی کے مشیروں کے درمیان ملاقات طے پا گئے۔ ملاقات میں سیزفائر کی خلاف ورزیوں کا معاملہ بھی اٹھایا جائے گا۔ پاکستان کی قومی سلامتی کے مشیر سرتاج عزیز چوبیس اگست کو نئی دہلی جائیں گے۔ سیکرٹری خارجہ اعزاز چودھری بھی ان کے ہمراہ ہوں گے جبکہ پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط سرتاج عزیز اور اجیت ڈول کے درمیان ہونے والی ملاقات میں معاونت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں پاکستان کی جانب سے کراچی اور بلوچستان میں بھارتی مداخلت کے ثبوت پیش کئے جائیں گے۔ ملاقات کے دوران بھارت کی جانب سے سیزفائر کی خلاف ورزیوں کا معاملہ بھی اٹھایا جائے گا۔