پاک بھارت سیریزکا انعقادمشکل ہے: شہریارخان
لاہور(92نیوز)چیئرمین پی سی بی شہریارخان نے پاک بھارت سیریز سے مایوس ہوتے ہوئے کہا ہے کہ بظاہر اب اس سیریز کا ہونا مشکل ہے البتہ آئی سی سی کی میٹنگ میں بھارتی آفیشلز سے پھر بھی بات کروں گا جبکہ بائیو مکینیکل کے معاملے کی ذمہ داری انہوں نے قبول کر لی ہے۔
تفصیلات کےمطابق شہریار خان نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیرہ اکتوبر سے شروع ہونے ٹیسٹ سیریز کی لوگو رونمائی کی تقریب میں میڈیا کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت کرکٹ میچ دنیا کے کسی بھی کھیل کے مقابلے سے زیادہ اہمیت اور شہرت رکھتے ہیں،بھارت کو کھیل اور سیاست کو الگ رکھنا چاہیے۔
نائنٹی ٹو نیوز کی جانب سے بائیو مکینیکل لیب کے مکمل نہ ہونے کے باعث ہونے والے ناقابل تلافی نقصان کی رپورٹ پر چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ وہ سب اس کے ذمہ دار ہیں اور اسے جلدازجلد مکمل کر لیں گے۔
چیئرمین پی سی بی نے یہ بھی تسلیم کیا کہ انٹر نیشنل کرکٹ میں بھیجنے سے پہلے بلال آصف کے باؤلنگ ایکشن میں تھوڑا سا مسئلہ تھا جس کو قابل گرفت نہ سمجھا گیا۔