Saturday, July 27, 2024

پاک بھارت سرحدی کشیدگی کے جلد ختم ہونے کا کوئی امکان نہیں ، بھارتی آرمی چیف

پاک بھارت سرحدی کشیدگی کے جلد ختم ہونے کا کوئی امکان نہیں ، بھارتی آرمی چیف
February 6, 2018

نیو دہلی (92 نیوز) جنگی جنون میں مبتلا بھارت کے آرمی چیف جنرل بپن راوت نے کہا کہ پاک بھارت سرحدی کشیدگی کے جلد ختم ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے ۔
بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر جاری حالیہ کشیدگی گزشتہ پندرہ سالوں کی بدترین سطح پر پہنچ گئی ہے ۔
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اس حوالے سے بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے کہا کہ سرحدی کشیدگی کے جلد ختم ہونے کے امکانات کم ہیں ۔
جنرل بپن کے مطابق حالیہ کشیدگی میں انڈیا کے نو فوجی ہلاک ہوئے جبکہ اپنی خفت کم کرنے کی کوشش کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان کو بھارت کے مقابلے میں زیادہ نقصان اٹھانا پڑا ۔