Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پاک بھارت تعلقات میں بہتری کا خیر مقدم کرتے ہیں : عمران خان

پاک بھارت تعلقات میں بہتری کا خیر مقدم کرتے ہیں : عمران خان
December 26, 2015
  اسلام آباد(92نیوز)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پاک بھارت تعلقات میں بہتری کا خیر مقدم کیا ہے  کہتے ہیں نریندر مودی اور وزیر اعظم نواز شریف کے درمیان ملاقات کا اہتمام چوٹی کے تاجروں نے کیا تھا۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان اور بھارت کے حکمران جب بھی ملتے ہیں تو دونوں اطراف سے مخالفت بھی ہوتی ہے اور خیر مقدم بھی کیا جاتا ہے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نواز شریف کی دعوت پر اچانک پاکستان کیا پہنچے جیسے دونوں ممالک میں بھونچال آ گیا ہو کسی نے اس دورے کا خیر مقدم کیا تو کسی نے تنقید کی۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں جہاں مودی کے دورے کے نتیجے میں پاک بھارت تعلقات میں بہتری کا خیر مقدم کیا وہیں دبے الفاظ میں تنقید بھی خوب کی ۔ کہتے ہیں کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ دونوں وزرائے اعظم کی ملاقات کا اہتمام چوٹی کے تاجروں نے کیا تھا۔ نریندر مودی پاکستان میں دو گھنٹے اکتیس منٹ تک رکے عمران خان سمیت کئی سیاسی رہنماؤں نے اس دورے کو خوش آئند قرار دیا تھا تاہم ساتھ ہی یہ پہلوبھی اٹھانے کی کوشش کی کہ یہ دورہ دونوں وزرائے اعظم کے درمیان بزنس ڈیل تھی۔