Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاک بھارت تعلقات جنوبی ایشیاء کے استحکام میں بڑی رکاوٹ، کشیدہ تعلقات پر امریکا کو تشویش ہے: مارک ٹونر

پاک بھارت تعلقات جنوبی ایشیاء کے استحکام میں بڑی رکاوٹ، کشیدہ تعلقات پر امریکا کو تشویش ہے: مارک ٹونر
October 7, 2015
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان مارک ٹونر نے کہا ہے کہ پاک بھارت  کشیدگی جنوبی ایشیا کے استحکام میں بڑی رکاوٹ ہے۔ واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران بھارتی صحافی کے سوال  پر مارک ٹونر نے کہا کہ دہشت گردی بھارت اور امریکا ہی نہیں پوری دنیا کا مسئلہ ہے جس پر جنوبی ایشیائی  خطے کے تمام ممالک کو بھی تشویش ہے جبکہ صدر اوباما کہہ چکے ہیں کہ ممبئی حملوں کے ذمہ داروں کو سزا ملنی چاہئے۔ امریکا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان سے قریبی تعاون جاری رکھنا چاہتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی روکنے کیلئے انٹیلی جنس معلومات کا تبادلہ ضروری ہے اور امریکا دہشت گردی کے مقابلے کیلئے امریکا اور بھارت ہی نہیں پاکستان سمیت خطے کے تمام ممالک میں قریبی تعاون چاہتا ہے اور اس کیلئے تمام ممالک کو تیار رہنا چاہئے۔ انہوں نے پاک بھارت کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا دونوں ممالک میں کشیدگی جنوبی ایشیا میں امن واستحکام کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے۔ مارک ٹونر کا کہنا تھا امریکا اور بھارت کے درمیان تعلقات مضبوط اور بہتر ہو رہے ہیں۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔