Wednesday, October 5, 2022

پاک بھارت بات چیت خوش آئند‘ کانفرنس کی میزبانی پر پاکستان کے مشکور ہیں: امریکا

پاک بھارت بات چیت خوش آئند‘ کانفرنس کی میزبانی پر پاکستان کے مشکور ہیں: امریکا
نیویارک (ویب ڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی کا کہنا ہے کہ ہارٹ آف ایشیا کی میزبانی کرنے پر پاکستان کے مشکور ہیں‘ پاک بھارت مذاکرات جاری رہنے چاہئیں۔ گزشتہ روز نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جان کربی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہونے والی ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں بہت اہم بات چیت ہوئی۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ مذاکرات حوصلہ افزا ہیں۔ دونوں ممالک کو تمام حل طلب امور کے لئے بات چیت جاری رکھنی چاہئے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں۔ امریکا پاکستان کے ساتھ سیاسی و عسکری تعلقات مزید بہتر چاہتا ہے۔ جان کربی کا کہنا تھا کہ افغانستان اب بھی خطرناک جگہ ہے‘ مستحکم اور محفوظ افغانستان چاہتے ہیں جو اپنے شہریوں کی حفاظت کرنا جانتا ہو۔