پاک بنگلہ دیش سیریز، بنگلہ دیش کی ٹیم نے سات وکٹوں کے نقصان پر 76 رنز بنا لیے

ڈھاکہ (92 نیوز) پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان چوتھے روز کا کھیل ختم ہو گیا۔ بنگلہ دیش کی ٹیم نے سات وکٹوں کے نقصان پر 76 رنز بنا لیے۔
بنگلا دیش کی ٹیم پہلی اننگز میں مشکلات کا شکار ہو گئی۔ ساجد خان نے اپنی گھومتی بالوں سے بنگلا دیش کے کھلاڑیوں کو پریشان کئے رکھا ۔ انہوں نے 35 رنز دے کر چھ اہم بنگلہ دیشی پلئیرز کو پویلین کی راہ دکھائی۔
بنگلہ دیش کی جانب سے کوئی بھی کھلاڑی وکٹ پر نہ ٹہر سکا۔ نجم الحسین 30 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ شکیب الحسن 23 رنز کے ساتھ ناٹ رہے۔
اس سے قبل پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 300 رنز چار کھلاڑیوں کے نقصان پر ڈیکلئیر کر دی ۔ فواد عالم اور محمد رضوان کی پانچویں وکٹ کی شراکت میں سو رنز نے پاکستان کی پوزیشن مضبوط بنائی۔ فواد عالم 50 اور رضوان 53 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ کپتان بابر اعظم 76 اور اظہر علی 56 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
بنگلہ دیش کی طرف سے تیج الااسلام نے دو جبکہ خالد احمد اور عبادت حسین نے ایک وکٹ حاصل کی۔ بارش کے باعث میچ تاخیر سے شروع ہوا۔