Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پاک بحریہ کے 3 جہازوں اور پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے جہاز کا دورہ قطر

پاک بحریہ کے 3 جہازوں اور پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے جہاز کا دورہ قطر
January 4, 2019
دوحہ (92 نیوز) پاک بحریہ کے جہازوں پی این ایس خیبر ، راہ نورد ، مددگار اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے جہاز ژوب نے قطر کی بندرگاہ دوحہ کا دورہ کیا۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق مشن کمانڈر کموڈور محمد سلیم نے کمانڈر قطر امیری نیول فورسز اور دیگر عسکری حکام سے ملاقاتیں کیں جن میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد نے قطر امیری نیوی کے جہازوں الدبیل اور ہوار کا دورہ بھی کیا۔ ۔دورے کے آخر میں دونوں ممالک کے جہازوں نے مشترکہ مشقوں میں حصہ لیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ان مشقوں کا مقصد مختلف مہارتوں اور باہمی حربی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے۔ جہازوں کے دورے سے برادرانہ تعلقات مزید بڑھیں گے۔