Saturday, July 27, 2024

پاک بحریہ کے سربراہ ظفر محمود عباسی کا اورماڑہ اور گوادر کا دورہ

پاک بحریہ کے سربراہ ظفر محمود عباسی  کا اورماڑہ اور گوادر کا دورہ
March 28, 2018

گوادر( 92 نیوز ) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے اورماڑہ اور گوادر کا دورہ کیا، نیول چیف نے تنصیبات کا معائنہ بھی کیا ، انہیں  سی پیک اور گوادر بندرگاہ کے تحفظ کیلئے اقدامات، ٹاسک فورس 88 کے آپریشنز اور دیگر اُمور پربریفنگ دی گئی۔ امیرالبحر نے افسران اور جوانوں سے ملاقاتیں بھی کیں۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف گوادرپہنچے تو کمانڈر کوسٹ رئیر ایڈمرل معظم الیاس نے اُنکااستقبال کیا، نیول چیف کو سی پیک اور گوادر بندرگاہ کے تحفظ کیلئے اقدامات ، ٹاسک فورس 88 کے آپریشنز اور دیگر اُمور پربریفنگ دی گئی۔

گوادر پورٹ اتھارٹی کے چیئرمین نے بھی بندرگاہ کے آپریشنز سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا جب کہ نیول چیف نے بحریہ ماڈل اسکول گوادر کی زیر تعمیر عمارت کا جائزہ بھی لیا اور اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں سے ملاقات میں اُن کے عزم اور جذبے کو سراہا۔

ترجمان کے مطابق نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی اورماڑہ میں بھی گئے جہاں پاک بحریہ کے افسران اور جوانوں سے خطاب کیا۔