Monday, October 25, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ذوالفقار کا سعودی عرب کی بندرگاہ جدہ کا دورہ

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ذوالفقار کا سعودی عرب کی بندرگاہ جدہ کا دورہ
August 26, 2021 --- ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ذوالفقار نے سعودی عرب کی بندرگاہ جدہ کا دورہ کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سعودی عرب کی بحریہ کے حکام نے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا۔ میزبان حکام نے مشن کمانڈر اور جہاز کے کمانڈنگ آفیسر سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔ مشن کمانڈر نے امیرالبحر کی جانب سے سعودی عرب کے عوام بالخصوص سعودی بحریہ کیلٸے خیر سگالی کا پیغام بھی پہنچایا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق جدہ آمد سے قبل پی این ایس ذوالفقار نے بحیرہ روم میں ترک اور اطالوی بحریہ کے جہازوں کے ہمراہ دو طرفہ بحری مشقوں میں بھی حصہ لیا۔ مشقوں کے دوران مختلف بحری آپریشنز کا مظاہرہ کیا گیا۔ پاک بحریہ کے جہاز کا سعودی عرب کا دورہ اور ترک اور اطالوی بحریہ کے ساتھ مشترکہ مشقوں میں شرکت دوست ممالک کی بحری افواج کے ساتھ مضبوط تعلقات کو مذید فروغ دے گا۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔