Tuesday, May 30, 2023

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس اصلت کا عمان کی بندرگاہ صلالہ کا دورہ

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس اصلت کا عمان کی بندرگاہ صلالہ کا دورہ
June 23, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس اصلت نے عمان کی بندرگاہ صلالہ کا دورہ کیا ، بندرگاہ آمد پر پاک بحریہ کے جہاز کا پر تپاک استقبال کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پی این ایس اصلت بحیرہ عرب میں ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول کے ضمن میں تعینات ہے۔ کمانڈنگ آفیسر پی این ایس اصلت نے کمانڈنگ آفیسرصلالہ نیول یونٹ اور کمانڈر 11 انفنٹری بریگیڈ سے ملاقاتیں کیں۔ باہمی دلچسپی کے امور بشمول  دونوں ممالک کے مابین بحری اشتراک پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ دورے کے آخری مرحلے میں پی این ایس اصلت اور عمانی بحریہ کے جہاز کے درمیان باہمی مشقوں کا  انعقاد بھی کیا گیا۔ دورے کے اختتام پر پی این ایس اصلت نے بحیرہ عرب میں ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول کا دوبارہ آغاز کردیا ہے ۔ ترجمان کا کہنا ہے  کہ  پاک بحریہ کے جہاز کا یہ دورہ دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین مضبوط دوستانہ تعلقات کے فروغ کا باعث بنے گا۔