Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پاک بحریہ کے جہازپی این ایس ہمت نے ماہی گیروں کی کشتی کو امدادفراہم کی

پاک بحریہ کے جہازپی این ایس ہمت نے ماہی گیروں کی کشتی کو امدادفراہم کی
March 3, 2018

اسلام آباد(92 نیوز) پاک بحریہ کے جہازپی این ایس ہمت کی میڈیکل ٹیم نے کھلے سمندر میں ماہی گیروں کی کشتی میں سوار شدید زخمی ماہی گیروں کوطبی ا مداد فراہم کی۔
ماشاءاللہ نامی پاکستانی ماہی گیر کشتی کی ایمرجنسی کال پر فوری ردِعمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پی این ایس ہمت نے کشتی پر موجود زخمی ماہی گیر کو طبی امداد فراہم کی۔پی این ایس ہمت کی میڈیل ٹیم نے طبی امداد کے ساتھ ساتھ ماہی گیروں کو ادویات اورخوردنی اشیاءبھی فراہم کیں۔

ماہی گیر کشتی کے ماسٹر اور کشتی پر سوار ماہی گیروں نے طبی امدادکی فراہمی پر پاک بحریہ کا شکریہ کیا۔
پاکستان کے میری ٹائم اثاثوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ پا ک بحریہ کھلے سمندر میں انسانی مدد کے آپریشنزکی انجام دہی میں بھی ہمیشہ پیش پیش رہتی ہے۔