Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پاک بحریہ کے جہازوں کا ایران کی بندرگاہ بندر عباس کا دورہ

پاک بحریہ کے جہازوں کا ایران کی بندرگاہ بندر عباس کا دورہ
January 11, 2019
 کراچی (92 نیوز) پاک بحریہ کے جہازوں پی این ایس خیبر، راہ نورد ، مدد گار اور پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے جہاز ژوب نے ایران کی بندرگاہ بندر عباس کا دورہ کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق بندر گاہ آمد پر ایرانی بحریہ کے آفیسرز نے جہاز کا پُر جوش استقبال کیا۔ مشن کمانڈر کموڈور محمد سلیم نے ایرانی فرسٹ نیول ریجن کے کمانڈر اور گورنر ہرموزگان سے ملاقاتیں کی۔ ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ نے کہا مختلف ممالک کے سفارت کاروں اور ایرانی بحریہ کے آفیسرز نے پی این ایس خیبر کا دورہ بھی کیا۔ جہازوں کے ان دوروں سے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔