Thursday, October 6, 2022

پاک بحریہ کے جنگی یونٹس کا آپریشنل صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ

پاک بحریہ کے جنگی یونٹس کا آپریشنل صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ

کراچی (92 نیوز) پاک بحریہ کے جنگی یونٹس نے شمالی بحیرہ عرب میں آپریشنل صلاحیتوں اور فلیٹ ریویو کا شاندار مظاہرہ کیا۔ پاک بحریہ کے ہوائی جہازوں اور ہیلی کاپٹروں نے شاندار فلائی پاسٹ کا مظاہرہ بھی کیا۔ آپریشنل مشقوں میں افرادی قوت اور ساز وسامان کی ایک سے دوسرے جہاز پر منتقلی، راکٹ ڈیپتھ چارج فائرنگ اور سرچ اینڈ سیزر مشقیں شامل تھیں۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے بحری جہاز نصر سے آپریشنل مشقوں کا معائنہ کیا۔
پی این ایس نصر آمد پر چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق وزیر اعظم نے پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیتوں پر بھرپور اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاک بحریہ گوادر پورٹ اور پاک، چین اقتصادی راہداری سمیت ملک کی بحری سرحدوں کے تحفظ کیلئے پر عزم ہے۔ ملک کی بحری سرحدوں کے دفاع کے لئے پاک بحریہ کے افسروں اور جوانوں کی پیشہ وارانہ مہارتیں قابل تعریف ہیں۔