Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پاک بحریہ کی ہزاروں خاندانوں میں ضروریاتِ زندگی، اداروں کو حفاظتی سامان کی ترسیل

پاک بحریہ کی ہزاروں خاندانوں میں ضروریاتِ زندگی، اداروں کو حفاظتی سامان کی ترسیل
April 18, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) پاک بحریہ کی جانب سے ہزاروں خاندانوں میں ضروریاتِ زندگی اور اداروں کو حفاظتی سامان کی ترسیل کی گئی۔ پاک بحریہ کی کورونا سے درپیش صورتحال میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں،  ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ہزاروں خاندانوں میں ضروریاتِ زندگی اور  اداروں کو حفاظتی سامان کی ترسیل کی گئی۔ سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں مستحق خاندانوں کو راشن پہنچایا گیا۔ پنجاب کے مختلف اضلاع میں بھی ضروریاتِ زندگی اور راشن کی تقسیم اور مختلف اسپتالوں کو حفاظتی کٹس اور دیگر سامان فراہم کیا گیا۔ پاکستان نیوی ویمن ایسوسی کے مطابق پاک بحریہ کی دیگر امدادی کارروائیوں کے ساتھ ساتھ بذریعہ جہاز کراچی بندرگاہ سے گوادر پورٹ امدادی سامان کی ترسیل اور تقسیم میں معاونت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔