Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس میں آپریشنل تیاری زیر غور

پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس میں آپریشنل تیاری زیر غور
January 31, 2019
 کراچی (92 نیوز) پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس میں آپریشنل تیاری، ترقیاتی منصوبے اور جوانوں کی بہبود اور تربیت کے منصوبے زیر غور آئے۔ پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس آج اورماڑہ میں اختتام پذیر ہو گئی۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کانفرنس کی صدارت کی۔ نیول چیف نے آپریشنل تیاریوں پر اظہار اطمینان، بحیرہ ہند میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کے دوران پاک بحریہ کی آپریشنل تیاری، ترقیاتی منصوبے،موجودہ سیکورٹی صورتحال اور افسروں اور جوانوں کی بہبود اور تربیت کے منصوبے زیر غور آئے۔ علاوہ ازیں پاکستان بحریہ کے موجودہ اور مستقبل کے پراجیکٹس اور منصوبوں ، آپریشنل سرگرمیوں بشمول گوادر پورٹ کی سیکیورٹی اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کے میری ٹائم پہلو پر بھی چیف آف دی نیول اسٹاف کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ چیف آف دی نیول اسٹاف نے تمام سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ بحیرہ ہند میں در پیش پیچیدہ صورتحال اور عصر حاضر کے سیکیورٹی چیلنجز کے باوجود پاک بحریہ اس خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔ نیول چیف نے فیلڈ کمانڈرز کو ہمہ وقت بھرپور آپریشنل تیاری رکھنے اور اپنے اپنے دائرہ کار میں بھرپور کردار ادا کرنے کی تاکید کی۔ چیف آف دی نیول اسٹاف نے کہا کہ کثیر الملکی بحری مشق امن خطے اور دنیا بھر کے ممالک کے پاکستان پر اعتماد کی عکاس ہے۔ انہوں نے تمام فیلڈ کمانڈرز کو ہدایت کی کہ وہ کثیر الملکی مشق امن 2019 کے کامیاب انعقاد کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس پاک بحریہ کی فیصلہ سازی کے لئے اہم پلیٹ فارم ہے جہاں تمام چیفس آف اسٹاف ، پرنسپل اسٹاف آفیسر اور فیلڈ کمانڈر پاک بحریہ کی پالیسیوں اور منصوبوں کا جائزہ لیتے اور مستقبل کی منصوبہ بندی کرتے ہیں۔