Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پاک بحریہ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ، 70افسروں نے کمیشن حاصل کر لیا

پاک بحریہ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ، 70افسروں نے کمیشن حاصل کر لیا
December 10, 2016

کراچی (92نیوز) پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان کہتے ہیں کہ ہمسایہ ملکوں سے پُرامن تعلقات چاہتے ہیں لیکن اس کے لئے ملکی خودمختاری اور قومی وقار پر سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ اقتصادی راہداری کے حوالے سے گوادر پورٹ کی سیکورٹی بہت اہم ہے۔ مشترکہ جدوجہدسے دشمنوں کو شکست دینے کے لئے پرعزم ہیں۔ وہ پاکستان نیول اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کر رہے تھے۔

تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ کے 106 ویں اور 15 ویں شارٹ سروس کورس مکمل کرنے والے جوانوں کی پاسنگ آوٹ تقریب میں کراچی سجائی گئی۔  کورسز میں کل ستر افسران نے کمیشن حاصل کیا جس میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔  پاس آوٹ ہونے والوں میں ایک خاتون کیڈٹ کا تعلق یمن سے ہے۔

تقریب کے مہمان خصوصی پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان تھے جن کا کہنا تھا کہ اقتصادی راہداری کے حوالے سے گوادر پورٹ کی سیکورٹی بہت اہم ہے۔

ہمسایہ ملکوں سے پرامن تعلقات کے خواہش مند ہیں لیکن یہ خواہش ملکی خودمختاری اور قومی وقار کی قیمت پر گوارا نہیں۔ دوران تربیت بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کیڈٹس کو اعزازات اور گولڈ میڈلز سے بھی نوازا گیا۔