Friday, October 15, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاک بحریہ کی آپریشنل مشق رباط 2021 کی کراچی میں اختتامی تقریب

پاک بحریہ کی آپریشنل مشق رباط 2021 کی کراچی میں اختتامی تقریب
January 29, 2021

کراچی (92 نیوز) پاک بحریہ کی آپریشنل مشق رباط 2021 کی اختتامی تقریب آج کراچی میں ہوئی۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔

اِس موقع پر خطاب کرتے ہوئے امیر البحر نے پاک بحریہ کے جنگی یونٹس کی آپریشنل تیاری کی اہمیت پر زور دیا اور مطلوبہ تربیتی معیار کے حصول میں مشترکہ آپریشنل مشقوں کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

نیول چیف نے دونوں افواج کے مابین اعلی سطح کی ہم آہنگی کے حصول کے لئے پاک فضائیہ کے ساتھ مشترکہ آپریشنز کے انعقاد پر زور دیا۔

مہمان خصوصی نے افسران اور جوانوں سے دوران خطاب اِن کے حوصلے، تیاری اور ملک کے سمندری محاذ کے دفاع کے عزم کی تعریف بھی کی۔

اُنہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان امن پسند قوم ہے اور علاقائی خوشحالی اور استحکام پر یقین رکھتی ہے۔ نیول چیف نے مخالفین کی طرف سے کسی بھی قسم کی جارحانہ کاروائی ناکام بنانے کے عزم کی توثیق کی۔

اُن کا مزید کہنا تھا، مشق رباط کثیر الجہتی روایتی اور غیر روایتی خطرات کے خلاف پاکستان بحریہ کے جنگی تصورات کی توثیق کے لئے منعقد کی جاتی ہیں۔ اِن مشقوں کی ایک خصوصیت پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کے مشترکہ آپریشنز ہیں جو بحیرہ عرب میں کیے گئے۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔