Saturday, October 16, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاک بحریہ کیلئے چین میں تیار کردہ دوسرے 054 فریگیٹ جہاز کی لانچنگ تقریب

پاک بحریہ کیلئے چین میں تیار کردہ دوسرے 054 فریگیٹ جہاز کی لانچنگ تقریب
January 30, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) پاک بحریہ کیلئے چین میں تیار کیے جانے والے دوسرے 054 فریگیٹ جہاز کی لانچنگ تقریب کا اہتمام ہڈونگ ژونگوا شپ یارڈ چائنہ میں کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کموڈور اظفر ہمایوں تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق یہ جہاز ہر قسم کی جدید ٹیکنالوجی، جنگی آلات، اسلحے اور سینسرز سے لیس ہوگا۔ پاک بحریہ کے بیڑے میں اس جہاز کی شمولیت سے ملکی سمندری دفاع مزید مضبوط ہوگا۔

کموڈور اظفر ہمایوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا، عالمی سطح پر درپیش وبائی صورتحال کے باوجود پراجیکٹ کی بر وقت تکمیل شپ یارڈ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

ترجمان کے مطابق اسٹیٹ آف دی آرٹ فریگیٹ جہازوں کی تیاری پاکستان اور چین کی لازوال دوستی اور مضبوط سفارتی تعلقات کی عکاس ہے۔

اس تقریب میں چینی حکام کے علاوہ چائنہ شپ بلڈنگ ٹریڈنگ کمپنی اور ہڈونگ ژونگوا شپ یارڈ کے نماٸندوں نے بھی شرکت کی۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔