Friday, February 23, 2024

پاک بحریہ کا کورونا ریلیف فنڈ میں تعاون کا فیصلہ

پاک بحریہ کا کورونا ریلیف فنڈ میں تعاون کا فیصلہ
March 31, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز)  موجودہ ملکی صورتحال میں پاکستان کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے حالات کا بھرپور مقابلہ کر رہا ہے ،  اس ضمن میں پاک بحریہ بھی اپنے وسائل بروئے کار لاتے ہوئے کورونا وائرس کے خلاف مربوط  اقدامات کررہی ہے۔ اس تناظر میں پاک بحریہ نے کورونا ریلیف فنڈ میں عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی اپنی ایک ماہ کی تنخواہ کورونا ریلیف فنڈ میں عطیہ کریں گے ،  وائس ایڈمرل سے کموڈور سطح کے افسران تین دن کی تنخواہ جبکہ باقی تمام افسران بشمول سویلین افسران دو دن کی تنخواہ کورونا ریلیف فنڈ میں جمع کروایں گے۔ اس کے علاوہ پاک بحریہ کے چیف پیٹی افسران، سیلرز اور سویلین عملہ بھی اپنی ایک دن کی تنخواہ اس فنڈ میں عطیہ کرے گا۔