Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پاک بحریہ کا موسم بہار شجر کاری مہم 2018ء کا آغاز

پاک بحریہ کا موسم بہار شجر کاری مہم 2018ء کا آغاز
February 10, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) پاک بحریہ نے موسم بہار شجر کاری مہم 2018ء کا آغاز کر دیا ۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے نیول ہیڈ کوارٹرز میں پودا لگا کر شجرکاری مہم 2018ء کا آغاز کیا ۔
امیر البحر نے کہا کہ شجر کاری مہمات فطرت کیساتھ تعلق مضبوط بنانے کا نادر موقع ہیں ۔ آئندہ نسلوں کو صاف ماحول فراہم کریں، ہر فرد ایک درخت ضرور لگائے ۔
اس موقع پر ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے اعلان کیا کہ پاک بحریہ مغرب میں جیوانی سے مشرق میں سرکریک تک پوری قومی ساحلی پٹی پر وسیع پیمانے پر شجرکاری کریگی ۔