Friday, October 7, 2022

پاک بحریہ کا زمین سے سمندر میں نشانہ بنانے والے میزائل کا کامیاب تجربہ

پاک بحریہ کا زمین سے سمندر میں نشانہ بنانے والے میزائل کا کامیاب تجربہ
اسلام آباد (92 نیوز) پاک بحریہ نے زمین سے سمندر میں نشانہ بنانے والے میزائل ' ضرب' کا کامیاب تجربہ کیا ۔ پاک بحریہ کا اینٹی شپ میزائل تجربہ تربیتی مشق کا حصہ تھا ۔ ساحلی علاقے سے داغے گئے میزائل نے طے شدہ مدار پر سفر کرتے ہوئے کامیابی سے سمندر میں اپنے ہدف کو نشانہ بنایا ۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے بطور مہمان خصوصی مشق کا مشاہدہ کیا۔  پاک بحریہ ، زمین ، سمندر ، نشانہ ، میزائل ، کامیاب ، تجربہ اس موقع پر بات کرتے ہوئے نیول چیف نے پاک بحریہ کی جنگی تیاریوں پر بھر پور اطمینان کا اظہار کیا۔ نیول چیف نے کہا کہ پاکستان کی خطے میں امن و استحکام قائم رکھنے کی کاوش کمزوری نہ سمجھا جائے ۔ پاک بحریہ بطور پیشہ ور اور مضبوط فوج دشمن کی کسی بھی جارحیت کو آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضرب ہتھیاروں کے نظام کی فعالیت پاکستان نیوی کے مضبوط عزم اور تیاری کی اعلی مثال ہے۔ نیول چیف نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ پاک بحریہ کے جوان اپنے وطن کی بحری سرحدوں اور مفادات کی حفاظت کے لئے ہر دم تیار ہیں۔ چیف آف دی نیول اسٹاف نے شمالی بحیرہ عرب میں خلیج عدن میں پاک بحریہ کے ریجنل میری ٹائم سیکورٹی پیٹرول، کثیر ملکی مشترکہ میری ٹائم فورس اور 32 ممالک کی بحری افواج پر مشتمل بین العلاقائی میری ٹائم نیٹ ورک میں شمولیت جیسے اقدمات کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ان اقدامات سے میری ٹائم سیکورٹی میں اضافہ ہو گا۔ بعد ازاں چیف آف دی نیول اسٹاف نے تمام شرکاء بالخصوص میزائلیونٹ کے عملے ، سائنسدانوں اور انجینئرز کو ایونٹ کی کامیابی اور پیشہ ورانہ کارکردگی پر مبارک باد دی۔