Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس عالمگیر خیر سگالی دورہ پر نائجیریا پہنچ گیا

پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس عالمگیر خیر سگالی دورہ پر نائجیریا پہنچ گیا
December 20, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس عالمگیر خیر سگالی کا پرچم لہراتے افریقی ملک نائجیریا پہنچ گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نائجیریا کی بندرگاہ ”لاگوس“ آمد پر پاکستانی جہاز کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ مشن کمانڈر کی نائجیرین حکام سے ملاقاتوں کے دوران باہمی دِلچسپی کے اُمور اور دو طرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا-

پاک بحریہ نے کورونا سے بچاؤ کے حفاظتی اقدامات کو مد نظر رکھتے ہوئے لاگوس میں میڈیکل کیمپ کا بھی انعقاد کیا، جہاں 2500 سے زائد مریضوں کو علاج اور ادویات کی سہولیات فراہم کی گئیں۔

پاک بحریہ کے ڈائریکٹر جنرل میڈیکل سروسز سرجن ریٸر ایڈمرل قمر الحق نور نے بھی میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا۔ نائجیریا کے عوام نے پاک بحریہ کے اس جزبہ خیر سگالی کو بڑے پیمانے پر سراہا اور پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق دورے کے آخر میں دونوں ممالک کے بحری جہازوں نے مشترکہ مشق میں بھی حصہ لیا۔