Friday, October 22, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس سیف خیر سگالی دورے پر جدہ پہنچ گیا

پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس سیف خیر سگالی دورے پر جدہ پہنچ گیا
October 16, 2018
جدہ (92 نیوز) پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس سیف خیر سگالی دورے پرسعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ پہنچ گیا۔ پاک نیوی کا بحری بیڑہ تین روزہ خیر سگالی کے دورے پر جدہ کے اسلامک پورٹ پر لنگر انداز ہوا تو سعودی نیوی کے اعلی افسران سمیت پاکستانی قونصلیٹ کے عملے نے اس کا استقبال کیا۔ بحری بیڑے پر پروقار تقریب کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں پاک سعودی بحریہ کے افسران کے علاوہ دیگر مہمان بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پر  پی این ایس سیف کے کمانڈنگ آفیسر کیپٹن شاہد واصف کا کہنا تھا کہ بحیرہ عرب میں جنگی مشقوں کے دوران پاکستان اور سعودی عرب کی بحری افواج ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔ سعودی عرب  کی قیادت نے پاکستان کیساتھ دیگر امور کے علاوہ عسکری تعلقات کو بھی فروغ دیا جس سے تعلقات مزید مضبوط ہوئے۔ اس موقع پر سعودی بحریہ کے کیپٹن طارق العسیری نے پاک بحریہ کو دنیا کی بہترین بحری فوج قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک سعودی بحریہ کے تعلقات ہمیشہ سے مضبوط رہے ہیں اور آئندہ بھی دونوں ممالک عسکری تربیت کے لئے تعاون کرتے رہیں گے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔