Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پاک بحریہ کا جنگی جہاز شکن میزائلز کا کامیاب مظاہرہ

پاک بحریہ کا جنگی جہاز شکن میزائلز کا کامیاب مظاہرہ
April 25, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) پاک بحریہ نے بڑی کامیابی حاصل کرلی، جنگی جہاز شکن میزائلز کا کامیاب مظاہرہ کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اینٹی شپ میزائلز فائرنگ کا مظاہرہ شمالی بحیرہ عرب میں کیا گیا، بحریہ امیر البحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے میزائلز فائرنگ کا مشاہدہ کیا۔ پاک بحریہ نیوی کے جنگی بحری جہازوں اور طیاروں نے سطح سمندر پر مار کرنے والے اینٹی شپ میزائلز فائر کئے۔ نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیت، حربی تیاری کا منہ بولتا ثبوت ہے، پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا، پاک بحریہ دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔