Sunday, December 4, 2022

پاک بحریہ کا انسداد منشیات آپریشن ، ایک ہزار کلو گرام حشیش قبضے میں لے لی

پاک بحریہ کا انسداد منشیات آپریشن ، ایک ہزار کلو گرام حشیش قبضے میں لے لی

 کراچی (92 نیوز) پاک بحریہ نے اورماڑہ کے قریب کھلے سمندر میں انسداد منشیات آپریشن کیا جس دوران ڈھائی ارب روپے مالیت کی ایک ہزار کلو گرام حشیش قبضے میں لے لی۔

 پاک بحریہ کے ترجمان کےمطابق قبضے میں لی جانے والی حشیش کی مالیت  ڈھائی ارب روپے سے زائد ہے۔ پاک بحریہ نے یہ پیچیدہ آپریشن مستقل نگرانی، اینٹی نارکوٹکس فورس کے باہمی تعاون اور اینٹلی جنس کی بنیاد پرکیا۔

 ترجمان نے مزید بتایا کہ حشیش اینٹی نار کوٹکس فورس کے حوالے کر دی گئی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ آپریشن پاکستان نیوی کے سمندری حدود کی نگرانی میں سر گرم رہنے کی بھر پور عکاسی کرتا ہے۔ پاک بحریہ اپنی قومی ذمہ داریوں کو پورا کرنے اور بحر ہند میں قانون کی بالادستی قائم رکھنے کی لئے پر عزم ہے۔