Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پاک بحریہ نے گلف آف عدن میں کشتی پرسوار 41 افراد کو ڈوبنے سے بچالیا

پاک بحریہ نے گلف آف عدن میں کشتی پرسوار 41 افراد کو ڈوبنے سے بچالیا
December 11, 2016

 کراچی(92نیوز)پاک بحریہ نے گلف آف عدن میں کارروائی کرتے ہوئے ڈوبنے والی کشتی سے اکتالیس افراد کو بچالیا  ۔ پاک بحریہ کا پی این ایس شمشیر کثیرالملکی ٹاسک فورس ون فائیو ون میں تعینات ہے ۔ اور گلف آف عدن میں بحری قزاقی کی بیخ کنی کے لئے مصروف عمل ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کےمطابق  گلف آف عدن میں کشتی ڈوبنے کا واقعہ  سوکوٹراآئز لینڈسے تیس ناٹیکل مائل شمالی مغرب میں یمن کی کشتی کو پیش ایا تھا ۔ اطلاع ملتے ہی ہیڈ کوارٹرکمبائنڈ ٹاسک فورس151-سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کا آغاز کیا ۔ ڈوبنے والی یمن کی کشتی میں60افراد سوار تھے۔ جن میں سے اکتالیس افراد کو بچالیا گیا ۔ باقی کی تلاش کا کام جاری ہے  ۔  کثیر الملکی ٹاسک فورس 151-کی کمانڈ پاک بحریہ کے کموڈور شعیب کر رہے ہیں ۔ عالمی بحری فورسز کی معاونت سے کیا جانے والے یہ وسیع پیمانے کا آپریشن پاک بحریہ کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی دلیل ہے۔