Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاک بحریہ نے کھلے سمندر میں پھنسے 16ماہی گیروں کو بچا لیا

پاک بحریہ نے کھلے سمندر میں پھنسے 16ماہی گیروں کو بچا لیا
November 17, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس رسدگار نے شمالی بحیرہ عرب میں کامیاب ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے کھلے سمندر میں پھنسے 16 ماہی گیروں کو بچا لیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس رسدگار نے شمالی بحیرہ عرب میں کامیاب ریسکیو آپریشن کیا ۔ پی این ایس رسدگار نے جب سکیورٹی گشت کے دوران کراچی کے ساحل سے دور سفینہ پائی خیل نامی ماہی گیروں کی کشتی میں آتشزدگی دیکھی تو فوری طور پر ریسکو آپریشن کیلئے وہاں ٹیم پہنچائی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق جہاز پر نصب آگ بجھانے کے آلات کی مدد سے کشتی میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ متاثرہ کشتی پر 16 ماہی گیر سوار تھے۔ پاک بحریہ اور پی ایم ایس اے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تمام ماہی گیروں کو بچا لیا۔