Monday, October 25, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاک بحریہ تمام چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تیار ہے، نوجوان ہمارا قومی اثاثہ ہیں: سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ذکاءاللہ

پاک بحریہ تمام چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تیار ہے، نوجوان ہمارا قومی اثاثہ ہیں: سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ذکاءاللہ
May 21, 2015
کراچی (92نیوز) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاءاللہ نے کہا ہے کہ پاک بحریہ تما م چیلنجز سے نمٹنے کےلئے تیار ہے، نوجوان ہمار ا قومی اثاثہ ہیں۔ بحریہ میڈیکل اینڈ ڈینٹل یونیورسٹی میں منعقدہ کانووکیشن کی تقریب میں شرکت کے موقع پر خطاب میں انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ جنگی محاذوں کے ساتھ ساتھ تعلیمی محاذ پر بھی بھرپور کردار ادا کررہی ہے۔ پاک بحریہ کے سربراہ نے اس موقع پر اکیانوے طالب علموں میں اسناد تقسیم کیں جبکہ گولڈ اور سلور میڈل طالبات نے اپنے نام کرلیے۔ اس موقع پر طالبات نے کہا کہ ان کی کامیابی ماں باپ کی دعاوں اور اساتذہ کی محنت کا نتیجہ ہے۔ بحریہ میڈیکل اینڈ ڈینٹل یونیورسٹی کی تقریب میں بڑی تعداد میں طالب علموں، انکے والدین اور یونیورسٹی کے اساتذہ نے شرکت کی۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔