Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سکیورٹی کی کارروائی،بھاری مقدار میں منشیات پکڑ لی

پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سکیورٹی کی کارروائی،بھاری مقدار میں منشیات پکڑ لی
September 19, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز)پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کا سمندر میں انسداد منشیات کیلئے مشترکہ آپریشن  کرتے ہوئے  شمالی بحیرہ عرب میں  منشیات کی بھاری مقدار کو قبضے میں لے لیا۔ شمالی بحیرہ عرب میں ایک کشتی سے تقریباً تین ٹن حشیش پکڑی  گئی جس کی مالیت کئی ملین ڈالرز ہے۔ انٹلیجنس کی بنیاد پرکئے گئے اس آپریشن میں اینٹی نارکاٹکس فورس نے بھی حصہ لیا۔ آپریشن کی کامیاب تکمیل  قومی میری ٹائم فورسز کے اعلیٰ اشتراک ،رابطہ سازی اور تعاون کی بہترین مثال ہے۔ ۔