Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پاک بحریہ اور سری لنکا کی باہمی مشق” لائن سٹار“ کا انعقاد

پاک بحریہ اور سری لنکا کی باہمی مشق” لائن سٹار“ کا انعقاد
February 15, 2019
 کراچی (92 نیوز) پاک بحریہ نے 8 تا 12 فروری 2019 کراچی میں کثیر الملکی بحری مشق ” امن2019“ کا انعقاد کیا۔ سری لنکا امن مشقوں میں باقائدگی کے ساتھ شرکت کرنے والا ملک ہے۔ کثیر الملکی میری ٹائم مشق” امن 2019“ میں سری لنکا نیوی کے جہاز سیورالا (SAYURALA) نے شرکت کی۔ مشق کے اختتام پر سری لنکن نیوی کے جہاز نے پاک بحریہ کے جہازوں کے ساتھ باہمی مشق لائن اسٹار (Lion Star) میں بھی حصہ لیا۔ کراچی میں منعقدہ مشق کے ہاربر فیز کے دوران دونوں بحری افواج کے آفیسرز و جوانوں نے مختلف سر گرمیوں میں حصہ لے کر استفادہ حاصل کیا۔ ان سر گرمیوں میں بحری آپریشنز کے مختلف پہلوﺅں ، میری ٹائم سکیورٹی اور باہمی اشتراک کے دیگر شعبے پر مبا حثے شامل تھے ۔ مزید براں، دورہ کرنے والے جہازوں کے اعزاز میں پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف پر ضیافت کا اہتمام بھی کیا گیا ۔ مابعد، سری لنکن نیوی کے جہازوں سیورالا اور پاک بحریہ کے جہاز خیبر نے سمندری سرگرمیوں میں حصہ لیا جن میں جہاز کی جنگی حربی مہارتیں اور تکنیکی صلاحیتوں میں اضافے کی مشقیں شامل تھیں۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان مضبوط اور گہرے تعلقات قائم ہیں ۔ دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین تاریخی روابط ہیں۔ سینئر آفیسرز کے باقائدہ دورے، تربیتی اشتراک اور مختلف مشقوں میں شراکت اِن روابط کے اہم پہلو ہیں ۔ سری لنکن نیوی کے جہاز کا دورہ پاکستان اور باہمی مشق لائن اسٹار میں اس کی شرکت دونوں ممالک کی بحری افواج کے باہمی اشتراک اور مشترکہ آپریشنز کرنے کی صلاحیتوں میں اضافے کا باعث ہو گی۔