Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پاک بحریہ اور بحرین کی نیوی کے درمیان مشترکہ مشقیں ختم ہو گئیں

پاک بحریہ اور بحرین کی نیوی کے درمیان مشترکہ مشقیں ختم ہو گئیں
December 26, 2015
کراچی (92نیوز) پاک بحریہ کے سپیشل سروسز گروپ اور بحرینی بحریہ کی سپیشل فورسز کے درمیان دوطرفہ بحری مشق شاہین الجزیرہ اختتام پزیر ہوگئیں۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستان اور بحرین کی بحری افواج کے درمیان دوطرفہ بحری مشق شاہین الجزیرہ اختتام پزیر ہو گئی۔ مشق کے دوران د ونوں ممالک کی سپیشل فورسز نے بحر ہند میں مختلف نوعیت کے بحری خطرات کے پیش نظر انسداد بحری دہشت گردی سے متعلق میری ٹائم سپیشل وارفیئر ٹیموں کی مدد سے مختلف آپریشنز کی مشق کی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مشق کا اختتام کھلے سمندر میں ایک مشترکہ سپیشل فورسز آپریشن کے عملی مظاہرے پر ہوا جس میں سطح سمندر اور ہوا سے کسی بھی شپ پر اترنے کی حکمت عملیوں کا مظاہرہ کیا گیا۔ پاکستان نیوی اور رائل بحرین نیوی کی سپیشل فورسز کے کمانڈروں نے کھلے سمند رمیں بحری مشق کا مشاہدہ کیا۔ دونوں کمانڈروں نے مشق کے انتہائی پیشہ ورانہ انعقاد اور شریک ٹیموں کی طرف سے عملی صلاحیتوں کے اظہار کو سراہا۔