Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پاک، ایران سرحد پر سکیورٹی فورسز کی چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ، لانس نائیک ظہیر شہید

پاک، ایران سرحد پر سکیورٹی فورسز کی چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ، لانس نائیک ظہیر شہید
December 14, 2021 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) پاک، ایران سرحد پر سکیورٹی فورسز کی چوکی پر دہشتگردوں نے حملہ کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک ظہیر احمد شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے بلوچستان کے عبدوئی سیکٹر میں سکیورٹی فورسز کی چوکی کو نشانہ بنایا۔ شہید ہونے والے لانس نائیک ظہیر کا تعلق نوشکی سے ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق چوکی پر حملہ آور دہشتگردوں کو فرار ہوتے ہوئے بھاری جانی نقصان پہنچا، پاکستانی سکیورٹی فورسز دشمن عناصر کی کارروائیاں ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ دشمن ایسی کارروائیوں سے بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کے درپے ہے۔