Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پاک آسٹریلیا پریکٹس میچ کا دوسرا روز بھی باؤلرز کےنام رہا

پاک آسٹریلیا پریکٹس میچ کا دوسرا روز بھی باؤلرز کےنام رہا
December 9, 2016

 کیرنز(سپورٹس ڈیسک)پاکستان اور کرکٹ آسٹریلیا الیون کے پریکٹس میچ کادوسرا روز بھی باؤلرز کےنام رہا۔ سی اے الیون ایک سو چودہ رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

تفصیلات کےمطابق کیرنز میں جاری  وارم اپ میچ کےدوسرے روز کرکٹ آسٹریلیا نے تین رنز چار کھلاڑی آؤٹ پر کھیل کا آغاز کیا توجیک ونٹر نے انتالیس  اور میتھیو شارٹ  نے ستائیس رنز بنا کر کچھ مزاحمت کی لیکن پوری ٹیم ایک سو چودہ رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ۔ پاکستان کی جانب  سے محمد عامر راحت علی اور وہاب ریاض نے تین تین شکارکئے، دوسرے روز کا کھیل ختم ہونے تک مصباح الیون  ایک سو چوبیس رنز پر پانچ وکٹوں سے محروم ہو چکی ہے۔