Sunday, December 5, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاک آرمی کے تعاون سے کل سے شروع ہونیوالی آف روڈ ریلی کا کوالیفائنگ راؤنڈ مکمل

پاک آرمی کے تعاون سے کل سے شروع ہونیوالی آف روڈ ریلی کا کوالیفائنگ راؤنڈ مکمل
August 20, 2016
گوادر(92نیوز)پاک آرمی کے تعاون سے کل سے شروع ہونے والی آف روڈ ریلی کا کوالیفائنگ راونڈ ہوا، ریلی میں ملک بھر سے سینتالیس گاڑیاں حصہ لے رہی ہیں۔ تفصیلات کےمطابق آف روڈ ریلی میں میر نادرخان مگسی، وفاقی وزیرمملکت برائے پٹرولیم وقدرتی وسائل جام کمال خان، ایم این اے میر عامرخان مگسی اور  رونی پیٹل بھی حصہ لے رہے ہیں۔  گوادر آف روڈ ریلی گوادر سے پشکان جیوانی اور پلیری سے گوادر تک ایک سو پینسٹھ کلومیٹر تک ہوگی ۔ ریلی میں پوزیشن لینے والوں میں کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض پرنسس ہوپ کا ایوارڈ تقسیم کریں گے۔