پاک انگلینڈ پہلا ون ڈے کل کارڈیف میں کھیلا جائے گا
کارڈیف (92 نیوز) پاکستان کے پاس انگلینڈ میں 47 سال بعد ون ڈے کرکٹ سیریز جیتنے کا نادر موقع آ گیا۔ پاک انگلینڈ پہلا ون ڈے کل کارڈیف میں کھیلا جائے گا۔
پہلے ون ڈے میں دونوں ٹیمیں کارڈف میں پاکستانی وقت کے مطابق شام پانچ بجے ان ایکشن ہوں گی۔ انگلینڈ کے سینئرز پلیئرز آئسولیشن میں ہونے کے باعث نو نئے کھلاڑی ٹیم میں شامل کئے گئے ہیں۔
قومی ٹیم گزشتہ روز ڈربی سے کارڈف پہنچی جہاں گرین شرٹس پہلے ون ڈے سے قبل اپنی خامیوں کو دور کرنے کے لیے آج پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی۔