Sunday, September 15, 2024

پاک انگلینڈ پہلا ون ڈے ، انگلینڈ نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی

پاک انگلینڈ پہلا ون ڈے ، انگلینڈ نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی
July 9, 2021

کارڈف (92 نیوز) انگلینڈ کی نو آموز ٹیم نے شاہینوں کے پر کاٹ دیئے۔ انگلینڈ نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔

انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو پہلے ہی اوور میں کپتان بابر اعظم اور امام الحق بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

ان فارم بیٹسمین محمد رضوان اور ڈیبیو کرنے والے سعود شکیل کا بلا بھی نہ چلا۔ محمد رضوان 13 اور سعود شکیل 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پانچ سال بعد قومی ٹیم میں واپسی کرنے والے صہیب مقصود 19 رنز ہی بنا سکے۔ فخر زمان کے 47 اور شاداب خان کے 30 رنز کی بدولت قومی ٹیم 141 رنز بنا سکی۔ پاکستان کے چھ کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہو سکے۔ انگلینڈ کی جانب سے ثاقب محمود نے عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں۔

142رنز کا ہدف انگلینڈ نے باآسانی ایک وکٹ پر حاصل کر لیا۔ انگلش ٹیم کی جانب سے ڈیوڈ ملان 68 اور زک کرالی 58رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے واحد وکٹ شاہین شاہ آفریدی نے حاصل کی۔ انگلینڈ کو تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہو گئی۔