Tuesday, April 30, 2024

پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز ، ایک روز آرام کے بعد قومی ٹیم آج ٹریننگ کریگی

پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز ، ایک روز آرام کے بعد قومی ٹیم آج ٹریننگ کریگی
July 29, 2020

ڈربی شائر ( 92 نیوز) پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز ، ایک  دن آرام کے بعد  قومی ٹیم  آج  ٹریننگ کرے گی ۔  قومی ٹیم  تین ،تین گھنٹوں  کے دو سیشن میں پریکٹس کرے گی۔ آج اور کل ٹریننگ کے بعد سکواڈ یکم اگست کو ڈربی شائر سے مانچسٹر منتقل ہو جائے گا، پاکستان اور انگلینڈ کے درمیا ن سیریز کا پہلا ٹیسٹ 5اگست سے مانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔

شاہینوں کی انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز   کی تیاریاں آخری مراخل میں داخل ہو گئیں ، ایک  دن آرام کے بعد  قومی ٹیم  آج پھر   ٹریننگ کرے گی۔

کھلاڑی بیٹنگ ،باؤلنگ اور فیلڈنگ  میں اپنی خامیوں  پر قابو پانے اور صلاحیتوں میں مزید نکھار لانے کے لیے جم کر ٹریننگ کریں  گے، قومی ٹیم   تین ،تین گھنٹوں  کے  دو سیشن میں  پریکٹس کرے گی۔

بیٹنگ کوچ  یونس خان  کا کہنا ہے کہ امید ہے کھلاڑی انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں پرفارم کریں گے ، بیٹسمینوں کے علاوہ باؤلرز کو بھی بیٹنگ کے لیے تیار کر رہا  ہوں۔

آج اور کل ٹریننگ کے بعد قومی اسکواڈ یکم اگست کو ڈربی سے مانچسٹر روانہ ہوگا،پاکستان اور انگلینڈ کے درمیا ن سیریز کا پہلا ٹیسٹ 5اگست سے مانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔