Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاک انگلینڈ ون ڈے سیریز میں نو بال کا نیا قانون آزمانے کا فیصلہ

پاک انگلینڈ ون ڈے سیریز میں نو بال کا نیا قانون آزمانے کا فیصلہ
August 21, 2016
لندن (ویب ڈیسک) آئی سی سی نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز میں نو بال کے نئے قانون کو آزمائشی طور پر استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاک انگلینڈ سیریز میں نوبال کا اعلان فیلڈ امپائر کی بجائے ٹی وی امپائر کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق بدلتے زمانے کے ساتھ کرکٹ میں جدید ٹیکنالوجی کا غلبہ بڑھنے لگا۔ اب پہلی مرتبہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز میں فرنٹ فٹ نوبالز کا تعین فیلڈ امپائر کی بجائے ٹی وی امپائر کرے گا۔ اس اقدام کا مقصد یہ دیکھنا ہے کہ آیا ٹی وی امپائر نو بال دیکھ کر موثر طور پر فیلڈ امپائر کو بتا سکتا ہے۔ اس مقصد کے لیے ٹی وی امپائر کو ایک ہی سکرین پر رن آوٹ دکھانے والے چار سائیڈ آن کیمروں کی مدد حاصل ہو گی جنہیں وہ سلو موشن اور آگے پیچھے کر کے بھی دیکھ سکے گا۔ اس کے علاوہ فیلڈ امپائر کو ایک پیجر بھی مہیا کیا جائے گا جو ارتعاش کے ذریعے اسے ٹی وی امپائر کے فیصلے سے آگاہ کرے گا۔ اس اقدام کا مقصد نو بال کے فیصلے کو زیادہ سے زیادہ شفاف بنانا ہے۔