پاک انگلینڈ سیریز کے پہلے ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم کی مانچسٹر میں پریکٹس
مانچسٹر (92 نیوز) پاک انگلینڈ سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں تین دن باقی ہیں۔ قومی ٹیم نے مانچسٹر میں پریکٹس کی۔
اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں ہیڈ کوچ مصباح الحق کی نگرانی میں کھلاڑیوں نے پریکٹس کی۔ کھلاڑیوں نے وارم اپ ڈرلز ، کیچز اور نیٹ میں بیٹنگ باؤلنگ کی ٹریننگ کی ۔
دوسری طرف قومی کرکٹر حارث رؤف نے کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد اسکواڈ کو جوائن کر لیا ۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 5 اگست سے مانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔