پاک انگلینڈ سیریز کا پہلا ون ڈے آج کھیلا جائے گا
کارڈف (92 نیوز) پاک انگلینڈ سیریز کا پہلا ون ڈے آج کھیلا جائے گا۔ کارڈف میں میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام پانچ بجے شروع ہو گا۔
پاکستان انگلینڈ کو 47 سال بعد اسکی سرزمین پر ون ڈے سیریز ہرانے کے لیے پرعزم ہے۔ انگلینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے کے لیے قومی ٹیم کی بھرپور تیاریاں ہوئیں۔ کارڈیف میں بارش اور آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے پر کھلاڑیوں نے انڈور سیشن میں نیٹ پریکٹس کی ۔ قومی اسکواڈ کی تین گھنٹے کے ٹریننگ سیشن میں بھرپور مشقیں ہوئیں۔ کھلاڑیوں نے کوچز کی نگرانی میں بیٹنگ ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی ٹریننگ کی۔
📹 Pakistan
team's indoor practice session ahead of the first #ENGvPAK
ODI at Sophia Gardens in Cardiff#HarHaalMainCricket
| #BackTheBoysInGreen
pic.twitter.com/dsIQn0JWya
بابر اعظم نے انڈور پریکٹس سیش میں بیٹنگ میں مہارتوں کو مزید نکھارا ۔ قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم انگلینڈ کی ٹیم تبدیل ہونے پر مایوس ہیں ، کہتے ہیں موجودہ صورت حال آئیڈیل نہیں، ہمارا فوکس کرکٹ ، نیا پلان تیار کیا ہے۔
دوسری جانب ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا ٹریننگ کیمپ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہو گیا۔