Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاک امریکا تعلقات میں تناؤ آ جاتا ہے لیکن اس کا پاکستان کے ساتھ ہر مسئلے پر اختلاف  نہیں: جان کربی

پاک امریکا تعلقات میں تناؤ آ جاتا ہے لیکن اس کا پاکستان کے ساتھ ہر مسئلے پر اختلاف  نہیں: جان کربی
May 14, 2016
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکا نے تسلیم کیا ہے کہ پاک امریکا تعلقات میں کبھی کبھار تناؤ آ جاتا ہے لیکن اس کا پاکستان کے ساتھ ہر مسئلے پر اختلاف  نہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان  نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کو دہشتگرد گروپوں سے خطرہ ہے۔ دہشتگرد آج بھی دونوں ممالک کو محفوظ پناہ گاہوں کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی  نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ امریکا کے پاکستان کے ساتھ تعلقات بہت اہمیت کے حامل ہیں۔ دونوں کو ایک جیسے خطرات درپیش ہیں۔ دونوں کے مفادات اور خدشات مشترک ہیں اور دونوں ان مسائل اور خطرات  سے نمٹنے اور مشترکہ مفادات کے حصول کیلئے مل جل کر کام کرتے رہیں گے۔ امریکی ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کو دہشتگرد گروپوں سے خطرہ ہے۔ دہشتگرد آج بھی دونوں ممالک کو محفوظ پناہ گاہوں کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔ اس موقع پر بھارتی صحافی نے سوال اٹھایا کہ پاکستان اور چین بھارت کے نیوکلیئر سپلائر گروپ میں شمولیت میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں تو جان کربی نے انتہائی روکھے انداز میں کہا یہ سوال پاکستان اور چین سے پوچھا جانا چاہئے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔